بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / موصل کنٹرول حاصل کرنے کیلئے عراقی فورسز اور داعش میں جھڑپیں

موصل کنٹرول حاصل کرنے کیلئے عراقی فورسز اور داعش میں جھڑپیں


موصل۔ موصل پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے عراقی فورسز اور داعش کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ امریکی فضائیہ نے بھی جنگجؤوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ داعش کے خودکش حملہ آوروں اور زیر زمین نصب بارودی سرنگوں کی وجہ سے پیش قدمی سست رہی۔

داعش کی جانب سے سلفر پلانٹ کو جلائے جانے کے بعد ایک ہزار متاثرین کو طبی امداد دے دی گئی ہے۔ گندھک کے بخارات کے اثر سے بچنے کے لیے امریکی فوج نے حفاظتی اقدامات کر لیے۔ دوسری طرف عراقی وزیر اعظم نے فوجی آپریشن میں ترکی کی شمولیت کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔