بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مفتی عبدالقوی کی حالت اچانک خراب، ہسپتا ل منتقل

مفتی عبدالقوی کی حالت اچانک خراب، ہسپتا ل منتقل


ملتان۔قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش مفتی عبدالقوی کی حالت اچانک خراب بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ڈاکٹرز نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ لئے۔ ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش مفتی عبدالقوی کی حالت اچانک بگڑ گئی جس کے انہیں فوری طور پر ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بلڈ پریشر بڑھنے کے باعث مفتی عبدالقوی کی حالت خراب ہوئی تاہم طبی امداد کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق مفتی قوی کو مزید ٹیسٹ کے لئے دوبارہ بھی اسپتال لایا جائے گا۔ یاد رہے مفتی قوی قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم ہیں۔