بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شانگلہ میں پل ٹوٹنے سے گاڑی دریا میں جاگری

شانگلہ میں پل ٹوٹنے سے گاڑی دریا میں جاگری

الپوری ۔شانگلہ رانیال کے قریب علاقہ شہتوت کو جا نے والی سڑک پر لکڑی کا پل ٹوٹنے سے آٹھ افراد جاں بحق ، چار شدید زخمی ہوگئے ‘حادثے کی اطلا ع ملتے ہی مقامی لوگ جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سر گر میوں میں حصہ لیا۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد شہتوت سے تعلق رکھنے والے لوگ بشام میں سودا سلف خر یدنے اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد واپس اپنے گاؤں جارہے تھے کہ شہزاد پل کاگہ ڈب پر لکڑی کا پل ٹوٹنے کی وجہ سے سواریوں اورسامان سے بھری گاڑی ڈاٹسن نمبر 1153خان خواڑ دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہو نے والوں میں خائستہ مین، دلبر، عمر علی، عزیز الرحمن، بختیار، حیات الحق اور محل شامل ہیں زخمیوں میں حاجی اکبر ، شیر محمد، فضل امین اور وجاہت اللہ شامل ہیں ، واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر شانگلہ ، اے سی بشام، ممبر ضلع کونسل سرفرا زخان ، ضلع کونسل شانگلہ میں اپوزیشن لیڈ ر سدید الرحمن اور پی ٹی آئی کے وقار احمد خان جا ئے حادثہ پہنچے اور جاں بحق افراد کے گھرجا کر تعزیت کی ۔