بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور کی فیشن ایبل بستی حیات آباد کو انتظامیہ کی نااہلی نے کچرے کے کاڈھیر بنادیا

پشاور کی فیشن ایبل بستی حیات آباد کو انتظامیہ کی نااہلی نے کچرے کے کاڈھیر بنادیا

پشاور (سٹاف رپورٹر) پشاور کی فیشن ایبل بستی حیات آباد کو انتظامیہ کی نااہلی نے کچرے کے کاڈھیر بناکر رکھ دیا ہے نااہل عملہ علاقے بھر کا گند فیز6اور7 میں لاکر ڈھیر کردیتا ہے اور اس کے بعد اس کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کی بجائے کچرے کے ڈھیر کو آگ لگادی جاتی ہے جس کا دھواں پورے حیات آباد پر مسلط ہوجاتا ہے اور اہل علاقہ سانس لینے میں دشواری محسوس کرتے ہیں.

علاقے میں گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے ہروقت بدبو کا راج رہتا ہے جبکہ زہریلے مچھروں کی افزائش گاہیں بھی تیزی سے پھل پھول رہی ہے جس سے خطرناک بیماریاں جنم لے سکتی ہیں اہل علاقہ کے مطابق یہ مسئلہ کئی بار متعلقہ محکمے کے ارباب اختیار کے سامنے لایاگیا مگر روایتی بے حسی کے مطابق صورتحال جوں کی توں ہے اہل علاقہ کا کہناہے کہ شہر کی جدید بستی میں صفائی کی صورتحال بھی ابتر ہے عملہ صفائی کہیں نظرنہیں آتا اہل علاقہ کا کہناہے کہ شہر کی جدید بستی کو بچانے کیلئے متعلقہ محکمے اور صوبائی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے اور اگر مزید کوتاہی برتی گئی تو اہل علاقہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔