بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عدم ادائیگی پی ایس او نے پی آئی اے کے بعد سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کو بھی خط لکھ دیا

عدم ادائیگی پی ایس او نے پی آئی اے کے بعد سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کو بھی خط لکھ دیا


اسلام آباد۔پاکستان سٹیٹ آئیل (پی ایس او ) نے پی آئی اے کو وارننگ کے بعد سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ ایس این جی پی ایل نے سپلائی کے عوض 10.151ارب روپے کی رقوم ادا نہیں کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس او اس وقت 251ارب روپے کے گردشی قرضے میں مبتلا ہے اور اسے خدشہ ہے کہ سوئی ناردرن کی جانب سے عدم ادائیگی کی وجہ سے وہ ایل این جی سپلائرز کو ادائیگی نہیں کر سکے گی۔ جس سے سپلائی شدید متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ اس حوالے سے پی ایس او کے ایک منیجنگ ڈائریکٹر نے سوئی ناردرن کے انتظامیہ کو خط بھی لکھا ہے۔