بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / امیر مقام کا شانگلہ پل جیب سے تعمیر کرنیکا اعلان

امیر مقام کا شانگلہ پل جیب سے تعمیر کرنیکا اعلان

پشاور ۔ وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ ہرمشکل وقت میں اپنے جان کی پرواہ کئے بغیرخواہ وہ قدرتی آفات ہوں،دہشت گردی،زلزلہ یاسیلاب ہوعوام کے مابین رہاہوں اورانشاء اللہ آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔انجینئرامیرمقام رانیال شاتوت پل حادثے میں جاں بحق تمام افرادکے گھرگئے،لواحقین سے تعزیت کی ۔انہوں نے رانیال شاتوت میں حادثے کاشکارپل کی دوبارہ اپنی جانب سے تعمیرکرنے کااعلان کیااورپل کی تکمیل تک پوری لاگت انجینئرامیرمقام اپنے ذاتی فنڈزسے اداکریگا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کے مشیرنے شانگلہ میں تمام پلوں کامعائنہ کیااورخستہ ہال پلوں کی فی الفوراپنے جیب سے تعمیرکرنے کابھی اعلان کیا۔ وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ موجودہ مالی سال2017-18کے وفاقی بجٹ میں8ارب روپے مختص کئے گئے ہیں تاہم بشام خوازہ ایکسپریس وے کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اورخوشی کاایک نیادورآئیگاایکسپریس وے کاسروے فیزبیلٹی پہلے کام جاری ہے جس پرآئندہ سال برق رفتاری سے کام کاآغازکردیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ اوورلوڈنگ کے باعث عوام کے مشکلات ادراک ہے اورانشاء اللہ آئندہ سال جون تک بجلی بحران پرقابو پالیاجائیگا۔

دوسرے جگہوں کے علاوہ شانگلہ میں بھی دونئے 132-KVA گرڈسٹیشنزمنظورکئے جاچکے ہیں انشاء اللہ آخرتک دونوں گرڈسٹیشنزپائیہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے،اسی طرح بشام سے شانگلہ گرڈسٹیشن تک نئے ٹرانز مشن لائن کابھی ٹینڈرزجاری کئے جاچکے ہیں جس سے قومی گرڈ کے علاوہ علاقے کوبراہ راست بجلی مہیاکی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ شانگلہ میں پاسپورٹ آفس اوریونیورسٹی کیمپس قائم کئے گئے ہیں اورپاسپورٹ بنانے اوریونیورسٹی سطح پرتعلیم حاصل کرنے کیلئے اب شانگلہ کے عوام میلوں مصافت نہیں کریں گے۔