بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کمسن گھریلو ملازم پر تشدد کا ایک اور واقعہ

کمسن گھریلو ملازم پر تشدد کا ایک اور واقعہ

اسلام آباد۔وفاقی دارالحکومت میں کمسن گھریلو ملازم پر تشدد کاایک اور کیس سامنے آ گیا۔ 13 سالہ رمضان کو چوری کے الزام میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقے سیکٹر ایف ٹین کی رہائشی خاتون نے گزشتہ شام 5 بجے ریسکیو 15 پر کال کی کہ اس کے ملازم نے چوری کی ہے اسے گرفتار کیا جائے۔پولیس جب موقع پر پہنچی تو متاثرہ بچے کی والدہ اور دو بھائی بھی گھر پر موجود تھے اور بچے کی آنکھ پر گہرے زخم کا نشان تھا،بچے کو تحویل میں لے کر میڈیکل کے لئے پمز ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کا سی ٹی سکین اور ایکسرے کرایا گیا۔