بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شہریوں کے لئے ریل گاڑی کے ٹکٹ بلیک پر

شہریوں کے لئے ریل گاڑی کے ٹکٹ بلیک پر

اسلام آباد/کراچی۔ عید الفطر کے موقع پر اندرون ملک جانے والے شہریوں کی بڑی تعداد ریل گاڑیوں میں ٹکٹ حاصل کرنے سے محروم رہ گئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ریلوے ٹکٹوں کی بلیک کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔عید الفطر کے موقع پر کراچی سے ملک کے دیگر حصوں کو جانے والے تمام ریل گاڑیوں کی بکنگ مکمل ہوجانے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں شہری ٹکٹوں کے حصول کے لئے دھکے کھانے پرمجبور کردئیے گئے ہیں۔

اس ساری صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مفاد پرست عناصر نے دگنی قیمت پر ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ریلوے حکام کی جانب سے ٹکٹوں کی آئن لائن بکنگ کی سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑی تعداد میں ٹکٹیں بلیک کی جارہی ہیں جبکہ ریلوے حکام کے مطابق 19 سے 26 جون تک کراچی سے روانہ ہونے والی تمام ریل گاڑیوں کی بکنگ مکمل ہوگئی ہے تاہم تاحال روزانہ ہزاروں افراد انھیں تاریخوں میں ٹکٹوں کے حصول کیلئے پاکستان ریلوے کے ریزرویشن آفس آرہے ہیں، اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مفاد پرست ٹولے نے ریزرویشن آفس کے باہر اور ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹکٹیں بلیک کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور فی ٹکٹ دگنی قیمت وصول کی جارہی ہے۔