بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ڈونلڈٹرمپ کے کیوبا کے ساتھ معاہدے منسوخ

ڈونلڈٹرمپ کے کیوبا کے ساتھ معاہدے منسوخ

واشنگٹن۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوبامہ کے دور میں کیوبا کے ساتھ کئے گئے تمام کاروباری معاہدوں کو منسوخ کردیا ہے۔ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی نئی پالیسی میں کیوبا کے خلاف سفری پابندیوں اور مالیاتی لین دین کے قوانین میں مزید سختی لائی جائے گی۔نئی پالیسی میں کیوبا کی مسلح افواج اور کاروباری کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی لین دین پر پابندی عائد کی گئی ہے۔