بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / قطر کے 2ہزار شہری سعودی عرب پہنچ گئے

قطر کے 2ہزار شہری سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض۔قطر کے 2ہزار شہری عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔حج اور عمرے کے امور سے متعلق سعودی کسٹم کے نائب ڈائریکٹر خالد الجعید کے مطابق عمرے کے لیے سعودی عرب آنے والے قطریوں کے حوالے سے اقدامات کو جلد اور سہولت کے ساتھ مکمل کیا گیا۔الجعید کا کہنا ہے کہ کاروائی کو آسان اس لیے بنایا گیا کیوں کہ قطری شہری ایک غیر ملکی فضائی کمپنی کے ذریعے اپنے ملک سے روانہ ہوئے تھے اور مملکت پہنچنے سے قبل ایک دوسرے ملک میں رکے تھے جس کی وجہ سے ان کی مشقت میں اضافہ ہو گیا۔