بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیر اعظم نواز شریف اہل خانہ کے ہمراہ سعودیہ روانہ

وزیر اعظم نواز شریف اہل خانہ کے ہمراہ سعودیہ روانہ


اسلام آباد۔وزیر اعظم نواز شریف آج اتوار کو نجی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے بعد 25 جون کو نجی دورے پر لندن جائیں گے جہاں وزیراعظم طبی معائنہ کرائیں گے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی گزشتہ برس ہارٹ سرجری ہوئی تھی اور جون میں ان کا چیک اپ ہونا تھا۔وزیراعظم کے ہمراہ ان کے اہل خانہ بھی ہوں گے۔وزیراعظم 30 جون کو لندن سے وطن واپس آئیں گے۔