بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / 94جامعات کو سمارٹ کیمپس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

94جامعات کو سمارٹ کیمپس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے ملک کی 94جامعات کو وائی فائی کی سہولت کے حامل سمارٹ کیمپس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت ملک کے چاروں صوبوں اور کشمیر و گلگت بلتستان میں 94یونیورسٹیوں میں طلبا کو وائی کی سہولت فراہم کر کے سمارٹ کیمپس میں تبدیل کر دیا جائے گا ۔یہ منصوبہ وفاقی حکومت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید معیار کے ساتھ اعلی تعلیم کے شعبے کوجدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے متعدد اقدامات میں شامل ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 94جامعات کو وائی فائی کی سہولت کے حامل سمارٹ کیمپس میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ جدید تعلیم تک رسائی بڑھائی جاسکے،اس سے طلبا کے لیے تحقیق اور تعلیمی مواد کے حوالے سے معلومات کا حصول آسان ہو جائے گا اور اعلیٰ تعلیم کو فروغ ملے گا ۔ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے حکومت کے اس فیصلے کی تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے سے مقابلہ کرنے کے لیے اس اقدام سے طلبا کو مدد ملے گی اور یہ قدم تحقیق کے شعبے میں معاون ثابت ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں ہو نے والی تحقیق سے آگاہی طلبا ء کے لیے لازمی ہے اور سمارٹ کیپمسز کے قیام سے اس حوالے سے اہم ہے۔