بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تحریک انصاف نے ایک اور وکٹ گرادی

تحریک انصاف نے ایک اور وکٹ گرادی

کراچی۔پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی ایک اور وکٹ گرادی پیپلزپارٹی سندھ کے سابق جنرل سیکرٹری اورسینئررہنما نفیس احمد صدیقی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیاہے تاہم نفیس صدیقی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اپنے مستقبل کا فیصلہ عید کے بعد کروں گا۔

تحریک انصاف سیکرٹری اطلاعات الیاس شیخ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ نفیس احمد صدیقی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے انہیں تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ہے اور مبارکباد پیش کی ہے جبکہ نفیس صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور اپنے مستقبل کا اعلان عید کے بعد کروں گا۔