بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کرم ایجنسی میں واقع پاک افغان سرحد بارے اہم خبر

کرم ایجنسی میں واقع پاک افغان سرحد بارے اہم خبر


اسلام آباد۔پاکستان نے کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر خرلاچی کراسنگ پوائنٹ فوری طور پر کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خرلاچی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا فیصلہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو پاکستان کے ذریعے سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں میں سے ایک کوشش ہے یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا انہوں نے اپنے بیان میں مذید کہا ہے کہ اس کراسنگ پوائنٹ سے پیدل آمدورفت نہیں ہو سکے گی بلکہ یہ صرف ٹریڈ اینڈ ٹرانزٹ کی گاڑیوں کے لیے کھلا ہو گا۔