بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں قائم امن چوکوں کو مسمار کرنیکی منظوری

پشاور میں قائم امن چوکوں کو مسمار کرنیکی منظوری

پشاور۔ماس بس ٹرانزٹ منصوبے کے باعث رنگ روڈ ، جی ٹی روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر سابق دور حکومت میں قائم کئے گئے امن چوکوں ( یادگاروں) کو مسمار کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے اے این پی کے دور حکومت میں سڑکیں منصوبے کے پیش نظر باچا خان چوک کو بھی مسمار کر دیا تھا منصوبے کے باعث سابق دور حکومت میں کروڑوں روپے مالیت کے تعمیر کئے جانے والے امن چوکوں کو ختم کرنے کی سفارشات کی گئی ہے جو کہ روڈ کے اوپر قائم کئے گئے تھے ۔ جس سے ٹریفک کا خلل پیدا ہو رہا ہے ۔

جی ٹی روڈ ، یونیورسٹی روڈ ،رنگ روڈ پر منصوبے کے پیش نظر امن چوکوں کو ختم کرنے کے لئے سفارشات صوبائی حکومت کوارسال کی ہے اور منصوبے کا تعمیراتی کام شروع ہونے کے بعد اسے ختم کر دیا جائے گا ۔ سابق دور حکومت میں ان چوکوں پر کروڑوں روپے کے اخراجات آ ئے ہوئے ہیں تاہم منصوبے کے باعث اسے ختم کیا جا رہا ہے ۔