بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں 22 سالہ نوجوان کی شہادت کی شدید مذمت

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں 22 سالہ نوجوان کی شہادت کی شدید مذمت


اسلام آباد۔پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں 22 سالہ نوجوان جاوید میر کی شہادت کی شدید مذمت کی اور شہید کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں 22 سالہ نوجوان کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ نے شہید جاوید میر کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڈگام کے جاوید میر کو بھارتی فورسز نے شہید کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہید جاوید میر نے تو کبھی کسی احتجاج میں بھی حصہ نہیں لیا تھا اور وہ اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جولائی سے اب تک 150 سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔