بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار،ایک مرتبہ پھر سکھ وفد کو پاکستان آنے سے روک دیا

بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار،ایک مرتبہ پھر سکھ وفد کو پاکستان آنے سے روک دیا

نئی دہلی ۔بھارت نے ایک مرتبہ پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہاراجا رنجیت سنگھ کی برسی پر پاکستان آنے والے سکھ وفد کو سیکیورٹی وجوہات کا بہانہ بنا کر روک دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سکھ گردوارا کمیٹی نے کہاکہ بھارتی حکام نے سکھ وفد کو پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے،

بھارتی حکام نے اجازت نہ دینے کی وجہ سیکیورٹی صورتحال بتائی ہے۔بھارتی حکام کا کہنا تھاکہ سکھ وفد کا کوئی بھی رکن پاکستان گیا تواپنی ذمہ داری پر جائے گا اور اسے اس بات کا حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔یہ وفد 251سکھ افراد پر مشتمل تھا جسے مہاراجا رنجیت سنگھ کی برسی پر21 سے 29 جون تک پاکستان آنا تھا۔