بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاکستان خطے اور امت مسلمہ میں قیام امن کیلئے فعال کرداراداکرتارہے گا،ڈاکٹرملیحہ لودھی

پاکستان خطے اور امت مسلمہ میں قیام امن کیلئے فعال کرداراداکرتارہے گا،ڈاکٹرملیحہ لودھی

نیو یارک ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان خطے اور امت مسلمہ میں قیام امن کیلئے فعال کرداراداکرتارہے گا۔ اتوار کو اقوام متحدہ میں افغان سفیرمحمودسائکل نے افطارڈنردیا جس میں کئی مسلمان ملکوں کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ڈاکٹرملیحہ لودھی نے مختلف مسلمان ملکوں کے سفیروں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے اور امت مسلمہ میں قیام امن کیلئے فعال کرداراداکرتارہے گا ۔