بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / انعام الرحمن کے انکشافات کے بعد ’’گارڈ فادر ‘‘کے وفاداراسے دھمکیاں دے رہے ہیں‘عمران خان

انعام الرحمن کے انکشافات کے بعد ’’گارڈ فادر ‘‘کے وفاداراسے دھمکیاں دے رہے ہیں‘عمران خان

اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انعام الرحمن کے شریف خاندان سے متعلق انکشافات کے بعد ’’گارڈ فادر ‘‘کے وفادار انعام الرحمن کو دھمکیاں دے رہے ہیں‘سابق ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے کو تحفظ دیا جائے ‘ جے آئی ٹی انعام الرحمن سے تفتیش کرے ‘ منی لانڈرنگ ‘ کک بیکس انکشافات نے شریف خاندان کا پول کھول دیا ہے‘انعام الرحمن کو جے آئی ٹی میں ضرور ثبوت دینے چاہئیں۔

منی لانڈرنگ کے نئے انکشافات نے دیانتداری کے دعوؤں کی حقیقت ظاہر کر دی ہے۔اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ انعام الرحمن نے شریف خاندان سے متعلق انکشافات کئے ہیں ‘ گارڈ فادر کے وفادار انعام الرحمن کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انعام الرحمن نے حدیبیہ پیپر مل اور ایم ٹو سے متعلق انکشافات کئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے کو تحفظ دیا جائے ‘ جے آئی ٹی سابق افسر انعام الرحمن سے تفتیش کرے ۔ منی لانڈرنگ ‘ کک بیکس انکشافات نے شریف خاندان کا پول کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انعام الرحمن کو جے آئی ٹی میں ضرور ثبوت دینے چاہئیں۔ منی لانڈرنگ کے نئے انکشافات نے دیانتداری کے دعوؤں کی حقیقت ظاہر کر دی ہے۔