بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مخالفین منصوبوں پر انگلی نہیں اٹھا سکتے، شہباز شریف  

مخالفین منصوبوں پر انگلی نہیں اٹھا سکتے، شہباز شریف  

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا کر قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں، مخالفین بھی منصوبوں پر انگلی نہیں اٹھا سکتے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری احمد سعید کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک معاشی طور پر ٹیک آف کر چکا ہے،گذشتہ چار برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں،عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔