بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / عاشق محبوبہ کو محبت کایقین دلاتے ٹرین کے آگے جاگرا

عاشق محبوبہ کو محبت کایقین دلاتے ٹرین کے آگے جاگرا

رانچی: بھارت میں نوجوان عاشق محبوبہ کو اپنی محبت کا یقین دلاتے ہوئے ریل گاڑی کے آگے جاگرا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ میں اشیش ورما نامی 23 سالہ نوجوان پلیٹ فارم پر چہل قدمی کرتے ہوئے اپنی محبوبہ سے فون پر بات کررہا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ فون پر کسی لڑکی سے کہہ رہا تھا کہ میں تمہاری خاطر جان بھی قربان کرسکتا ہوں اور پھر وہ پلیٹ فارم کی طرف بڑھتی ہوئی ریل گاڑی کی جانب جھکا اور اسی دوران اس کا پاں پھسلا اور وہ نیچے ریل کی پٹڑی پر جاگرا۔ ریل گاڑی کے ڈرائیور نے اسے پٹڑی پر گرتے ہوئے دیکھ کر ایمرجنسی بریک لگائے جس کی وجہ سے اشیش کی جان تو بچ گئی البتہ اسے سر پر شدید چوٹیں آئیں تاہم اسے فوری طور پر ایک مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں پر نوجوان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔