بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بچوں کی ماں کواغواء کرنے والا بری

بچوں کی ماں کواغواء کرنے والا بری


پشاور۔ایڈیشنل سیشن جج پشاورعابدسرور نے شادی شدہ خاتون کوشادی کی غرض سے اغواء کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کوعدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے شان اصغرایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم عارف حسین ساکن مٹہ شبقدر پرالزام ہے کہ اس نے 24جنوری2010ء کو تھانہ ریگی کی حدود سے شادی شدہ خاتون مسماۃ رفتنہ کوشادی کی غرض سے اغواء کرلیاتھا اوراسے حبس بے جامیں رکھنے کے ساتھ ساتھ مبینہ طورپر ہوس کانشانہ بھی بنایاتھااس موقع پر ملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ خاتون کو زبردستی اغواء نہیں کیاگیاجبکہ خاتون سے زیادتی کے حوالے سے کوئی میڈیکل رپور ٹ بھی نہیں ہے اوراستغاثہ نے کوئی غیرجانبدارگواہ بھی پیش نہیں کیابلکہ جو گواہان پیش کئے ہیں ان کے بیانات میں واضح تضاد ہے لہذااستغاثہ ملزم پرجرم ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے لہذااسے بری کیاجائے عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرملزم کوبری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔