بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی آئی اے ملازمین ایڈوانس سے محروم

پی آئی اے ملازمین ایڈوانس سے محروم

پشاور۔پی آئی اے انتظامیہ نے عید الفطرپر ملازمین کوعید ایڈوانس دینے سے معذرت کرلی ہے جبکہ تین سال قبل ملازمین کودیا جانے والا عید ایڈوانس بھی ملازمین کی تنخواہوں سے بتدریج کاٹنے کی ہدایت کر دی ہے گروپ ایک سے پانچ تک کے ملازمین کو تین سال قبل پچاس ہزار روپے عید ایڈوانس دیا گیاتھا جبکہ افسروں کوبھی عید ایڈوانس دیا گیاتھا جس کی کٹوتی افسران اور ملازمین سے کرنے کی ہدایات کی گئی ہے پی آئی اے انتظامیہ نے اس ضمن میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کردیا ہے یہ رقم ملازمین سے مرحلہ وار طور پرتنخواہوں میں کاٹی جائیگی جبکہ مالی خسارے کے باعث ملازمین کو رواں سال عید ایڈوانس دینے سے بھی انتظامیہ نے معذرت کرلی ہے ۔