بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں سرکاری مکانات خالی کرانے کیلئے نوٹس جاری

پشاور میں سرکاری مکانات خالی کرانے کیلئے نوٹس جاری


پشاور۔صوبائی حکومت نے پشاور ریپڈ بس ٹرانزٹ کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے اور منصوبے کے ٹھیکیداروں کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لئے پشاور شہر میں واقع سرکاری مکانات خالی کرانے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے پہلے ہی سمری کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد صوبائی حکومت نے پشاور شہر کے علاقے ڈبگری گارڈن میں بیس کنال اراضی پر واقع سرکاری مکانات کے رہائشیوں کو مکانات خالی کرانے کے لئے نوٹسز جاری کئے ہیں ۔

صوبائی حکومت نے محکمہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ سرکاری مکانات فوری طور پر خالی کرانے کے بعد انہیں محکمہ ٹرانسپورٹ کے حوالے کیا جائے تاکہ اسے پشاور ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبے کے ٹھیکیداروں کو الاٹ کیا جائے جو کہ جولائی کے آخر میں منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز کریں گے۔