بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان سے سوئزر لینڈ بنائیں گے ٗ امیر مقام

پاکستان سے سوئزر لینڈ بنائیں گے ٗ امیر مقام

پشاور ۔ وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ وہ دن دورنہیں کہ وزیراعظم محمدنوازشریف پاکستان سے حقیقی معنوں میں سوئزر لینڈ بنائیں گے،بحرین کالام روڈکی 11ارب روپے کی لاگت سے تمام تعمیراتی کمپنیاں متحرک ہوچکی ہیں،سڑک کی تعمیرسے علاقے میں خوشحالی اورترقی کاایک نئے دورکاآغازہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ کالام گودرویلی اوردیسان جھیل کی کچاروڈکی تعمیراپنے ذاتی فنڈزسے تعمیرکرنے کااعلان کرتاہوں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کالام گودرویلی اوردیسان جھیل روڈکے افتتاح کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرتمام پارٹیوں کے سرکردہ ارکان بھی موجودتھے جنہوں نے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کاشکریہ بھی اداکیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ گودرویلی اوردیسان جھیل روڈکے تعمیرسے سیاحت کوفروغ ملے گااوردیسان جیسے تاریخی اوردلفریب جھیل تک رسائی ممکن ہوجائیگی۔انہوں نے کہاکہ سوات کوپاکستان کاسوئزرلینڈتوکہاجاتاہے مگربدقسمتی سے کسی صوبائی حکومت نے بھی یہاں کی ترقی کیلئے اقدامات نہیں اٹھائیں اورنہ عوام کی محرومیوں کاازالہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح صحت افزاء مقامات کی ترقی نہ صرف علاقے کے عوام بلکہ پورے پاکستان کیلئے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اورانشاء اللہ وہ دن دورنہیں کہ علاقے کی پسماندگی دورکرنے اورسیاحتی مقامات کوپوری دنیاکیلئے کھولنے کامشن پوراہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ گبرال اتروڑکوکمراٹ ویلی کیساتھ منسلک کیاجائیگا،محمدنوازشریف کامشن پاکستان کوترقیاتی ممالک کے صف میں کھڑاکرناہے جبکہ چندجذباتیوں کامشن ترقی کے پہیہ رکواناہے جوکبھی کامیاب نہیں ہوں گے اورانشاء اللہ ترقی کاسفرجاری رہیگا۔