بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جے آئی ٹی کا سابق وزیر داخلہ کو بلاوا

جے آئی ٹی کا سابق وزیر داخلہ کو بلاوا

اسلام آباد۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک جے آئی ٹی کے بلانے پر لندن کا دورہ مختصر کرکے گزشتہ روز پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں اور وہ 23جون کو پانامہ کیس جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق رحمان ملک کو جے آئی ٹی نے 13جون کو بذریہ فون سمن کی اطلاع دی تھی اس وقت وہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خصوصی طور پر بلانے پر لندن کے دورے پر تھے۔

انہوں نے جے آئی ٹی سے نئی تاریخ لینے کیلئے استدعا کی جس پر جے آئی ٹی نے 23جون بروز جمعہ کو بلا لیا، رحمان ملک جے آئی ٹی میں پیشی کیلئے اپنے دورہ لندن کو مختصر کرکے گزشتہ روز پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں اور وہ23جون بروز جمعہ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔