بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جے آئی ٹی کے ارکان بھی کرکٹ کے دیوانے

جے آئی ٹی کے ارکان بھی کرکٹ کے دیوانے

اسلام آباد۔پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے ارکان بھی کرکٹ کے دیوانے نکلے ، انہوں نے جوڈیشل اکیڈمی میں پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھا ۔ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والا چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ جے آئی ٹی ارکان نے بھی جوڈیشل اکیڈمی میں دیکھا ۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کام بھی کیا اور میچ بھی دیکھا ۔ میچ جیتنے کا جشن منایا لیکن تصویر نہیں بنائی۔ اس میچ میں پاکستان کی جیت پر خوش نہ ہونا اور سرفراز الیون کی تعریف نہ کرنا ناانصافی ہوگی ۔