بریکنگ نیوز
Home / کھیل / وطن واپسی سے قبل حسن علی کا مداحوں کے نام اہم پیغام

وطن واپسی سے قبل حسن علی کا مداحوں کے نام اہم پیغام

لندن۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گولڈن بال بوائے اور مین آف دی ٹورنامنٹ حسن علی نے وطن واپسی سے قبل اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں آ رہا ہوں۔وطن واپسی سے قبل مداحوں کے نام ایک پیغام میں حسن علی نے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں واپس آ رہا ہوں، گوجرانوالہ کے باسیو! ٹیم پاکستان کو چیمپئن بنانے کے بعد واپس آ رہا ہوں اور آپ کا پیار دیکھنا چاہتا ہوں۔

سوشل میڈیا پر ایک اور پیغام میں انہوں نے لکھا کہ یہ ٹورنامنٹ بہت شاندار رہا، بہت جذباتی لمحہ ہے، چاہتا تھا کہ میری وجہ سے فیملی کا سر فخر سے بلند ہو لیکن مجھے امید ہے کہ اپنی کارکردگی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے میں کامیاب رہا۔حسن علی نے مزید لکھا کہ بھارت کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے بعد کہا گیا کہ ہم گھر واپس جائیں گے لیکن ہم نے کہا کہ چیمپنز ٹرافی ساتھ لے کر جائیں گے، ہر کسی نے کہا کہ ہمارا ایونٹ میں پیشقدمی کا کوئی چانس نہیں، ہم نے ایک زخمی شیر کی طرح لڑنے کا فیصلہ کیا، ہماری فتح قوم کیلیے عید کا تحفہ ہے۔