بریکنگ نیوز
Home / شوبز / ایک اور بھارتی اداکارہ کی خود کشی

ایک اور بھارتی اداکارہ کی خود کشی


بھارت کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد میں خود کشی کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور اب ایک اور نوجوان اداکارہ نے خود کشی کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ بھوجپوری اداکارہ انجلی شریواستو کی لاش ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ میں ان کے اپارٹمنٹ میں پھنکے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ انجلی کے رشتے دار دو روز سے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم اداکارہ کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا تھا جس پر انہوں نے اپارٹمنٹ کے مالک سے گھر کی ڈوپلیکیٹ چابی لے کر دروازہ کھولا تو انہیں انجلی کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی۔

ممبئی کے ڈیٹی کمشنر پولیس رشمی کراندی کار نے بتایا کہ پولیس کو اب تک خودکشی سے معتلق کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جس سے معلوم ہو سکے کہ اس نے خود کشی کیوں کی تاہم پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایک بھارتی ماڈل اور اداکارہ کریتیکا چوہدری ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ ہی میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں تھیں اور پوسٹ مارٹم کے بعد یہ معلوم ہوا تھا کہ انہیں قتل کیا گیا۔