بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھاشا ڈیم کی لاگت میں اربوں کا اضافہ

بھاشا ڈیم کی لاگت میں اربوں کا اضافہ

پشاور۔حکومتوں کی طرف سے مسلسل نظراندازکیے جانے کی بدولت بھاشا ڈیم کی لاگت میں 500ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعداس کاموجودہ تخمینہ 1400ارب روپے تک پہنچ گیاہے ذرائع کے مطابق 2009میں جب ڈیم کاپی سی ون بنا تو اس کی لاگت کااندازہ 894 ارب روپے تھا مگرمسلسل تاخیر کے باعٹ اب اٹھ سال میں اس کی لاگت کااندازہ بڑھ کرچودہ کھرب روپے ہوگیا ہے

ذرائع کے مطابق اس وقت ڈیم کی تعمیر کے لیے 87فیصد زمین حاصل کرلی گئی ہے ڈیم میں ساڑھے آٹھ لاکھ ایکڑ فٹ اضافی پانی ذخیرکیاجاسکے گا جبکہ اس سے ساڑھے چار میگا واٹ بجلی پیداہوگی اگر ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ہوتی ہے تو اس کی لاگت میں مزید اربوں روپے کے اضافہ کاخدشہ ہے