بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / افغان مہاجرین کے تمام کیمپ ہٹانے کا فیصلہ

افغان مہاجرین کے تمام کیمپ ہٹانے کا فیصلہ


پشاور ۔خیبر پختونخوا حکو مت نے ڈسٹر کٹ مانسہرہ میں سی پیک مغربی روٹ پر واقع افغان مہا جرین کے تمام کیمپ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ٗ وزارت سیفران اسلام آباد کے ذرائع کے مطابق ان میں خاکی ٗ اچھڑیاں اور بیرادی کیمپ شامل ہیں ٗبتا یا گیا ہے کہ خاکی کیمپ میں1778 خاندانو ں پر مشتمل 11409 افراد ٗ اچھڑیاں میں 1079 خاندانو ں پر مشتمل 5491 افراد اور بیرادی میں1031 خاندانو ں پر مشتمل 5848 افراد مقیم ہیں ٗ بتایا گیا ہے کہ ان کیمپو ں کو کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا ۔

اس ضمن میں کیس تیار کر کے وزارت سفیران کو بھیجا جائے گا ٗ کیمپوں کے انضمام ٗ منتقلی اور بحالی کے حوالے سے افغان کمشنرکونشاندہی کی جائے گی ٗ محکمہ داخلہ و قبائلی امورکیمپوں کے انضمام اورمنتقلی کے معاملات میں اراضی کی فراہمی اوردیگرسہولیات فراہم کرے گا ٗان مہا جرین کی سیفران میں رجسٹریشن کی جائے گی اور افغان کمشنریٹ اس رجسٹریشن سے متعلق صو بائی حکو مت کوآگاہ رکھے گا ۔بتایا گیا ہے کہ 20 جولائی کے بعد ان کیمپو ں کی منتقلی کا عمل شروع کیا جائے گا ۔