بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور حادثات میں 3ْنوجوان جان کی بازی ہار گئے

پشاور حادثات میں 3ْنوجوان جان کی بازی ہار گئے

پشاور۔پشاور میں حادثات کے دوران 2دوست سمیت 3نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔ پہلے حادثہ تھانہ آغہ میر جانی شاہ ( یکہ توت ) کے علاقے رنگ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2جوانسال دوست جاں بحق ہوگئے جبکہ غفلت کا مرتکب ڈرائیور وقوعہ کے بعد گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے آفسر ولد غلام سخی سکنہ ہزار خوانی نے رپورٹ درج کرتے ہوئے یکہ توت پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کا بھائی اسماعیل اپنے دوست نظیف خان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر دیر کالونی جارہا تھا کہ راستے میں رنگ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے انہیں کچل دیا جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ غفلت کا مرتکب نامعلوم ڈرائیور وقوعہ کے بعد گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔دوسرا حادثہ میں حیات آباد میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا غفلت کا مرتکب ڈرائیور وقوعہ کے بعد گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا ارباب جلال ولد ارباب محمد حلیم سکنہ لنڈی ارباب نے رپورٹ درج کرتے ہوئے حیات آباد پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کا چچا زاد ماجد اپنے موٹرسائیکل نمبر 8008پر حیات آباد آیا ہوا تھا جہاں ٹرالر نمبر ٹی ایل سی 5035نے اسے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ غفلت کا مرتکب ڈرائیور وقوعہ کے بعد گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔