بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور کینٹ کو سیل کرنے پر غور شروع

پشاور کینٹ کو سیل کرنے پر غور شروع

پشاور۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عیدالفطر پر پشاورکینٹ کوسیل کرنے کی تجویز پرغور شروع کردیاہے سکیوٹی خدشات کے پیش نظرپشاور کینٹ کو چاروں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند کردیا جائے گا اوربڑے بڑے بلاکس رکھے جائینگے نوتھیہ کے اطراف ، آرائے بازار ٗ فوارہ چوک کے طرف آنے والے تمام راستوں کو بند کردیا جائے گااور گاڑیوں کے دیگر ر استوں کو بند کرنے کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظرکیا جارہاہے۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں رش کے باعث پشاو ر کینٹ میں سکیورٹی کیلئے موثر انتظامات شروع کئے گئے ہیں اضافی پولیس نفری بھی تعینات کردی گئی ہے تاکہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونماء نہ ہو سکے پشاو رکینٹ کو جمعہ کے روز سے ممکنہ طور پر سیل کردیا جائے گا۔