بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گیس انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس کی ریکوری روک دی گئی

گیس انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس کی ریکوری روک دی گئی

پشاور۔پشاورہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا کی مختلف صنعتوں سے گیس انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس کی ریکوری سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائرکرنے تک روک دی اوراس حوالے سے دائررٹ درخواستیں نمٹادیں عدالت عالیہ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس ارشد علی پرمشتمل دورکنی بنچ نے خیبرپختونخوا کے مختلف صنعتی یونٹس اورسی این جی سٹیشنز کی جانب سے دائردرخواستوں کی سماعت کی درخواست گذاروں کے قاضی غلام دستگیر ٗ اسحاق علی قاضی ٗ شمائل احمدبٹ اوراشتیاق احمدنے عدالت کو بتایا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف صنعتی یونٹوں کے گیس بلوں میں جی آئی ڈی سی نافذ کیاگیاہے۔

اس حوالے سے پہلے بھی جی آئی ڈی سی نافذ کیاگیاتھا جسے پشاورہائی کورٹ اوربعدازاں سپریم کورٹ نے بھی غیرقانونی قرار دیاتھا کیونکہ یہ نوٹی فکیشن کے ذریعے کیاگیاتھا اورکابینہ اورفنانس ایکٹ میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی تاہم بعدمیں دوبارہ جی آئی ڈی سی نافذ کیاگیاجسے اب پشاورہائی کورٹ نے قانونی قرار دیاہے تاہم جی آئی ڈی سی اب یکمشت وصول کرنے سے صنعتی یونٹس خسارے میں جائیں گے کیونکہ اس کے مجموعی مالیت78ٗ ارب روپے بنتی ہے چونکہ قانون کے تحت ہائی کورٹ کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے تک اپنے ہی فیصلے پرعملدرآمد روک سکتی ہے۔

لہٰذادرخواست گذاروں کو قوی امکان ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں اپناکیس جیت جائے گی اس بناء عدالت سے استدعا ہے کہ سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرنے تک یہ ریکوری روک دی جائے عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرسوئی ناردرن گیس کو جی آئی ڈی سی کی وصولی سے روک دیا اوراس حوالے سے رٹ درخواستیں نمٹادیں ۔