بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حکمران جماعت کا رکن اسمبلی نااہل قرار

حکمران جماعت کا رکن اسمبلی نااہل قرار

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جعلی ڈگری کیس میں (ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت بھٹی کو نااہل قرار دے دیا۔ شوکت بھٹی راولپنڈی کے حلقہ پی پی چار سے 2013ء میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے افتخار کیانی کی درخواست پر سماعت کی اور جعلی ڈگری پر شوکت بھٹی کو نااہل قرار دے دیا۔