بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

اسلام آباد۔اداروں کے خلاف تقریر کے معاملے پر سینیٹر نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔نہال ہاشمی کے جواب کے متن میں کہا گیاہے کہ میری تقریر سے توہین عدالت نہیں ہوئی،میں نے ایک بار تقریر کی جبکہ میڈیا نے بار بار چلا کر میرے خلاف فضا بنائی۔ میں عدلیہ کی تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ مسلم لیگ کا ورکر ہوں، 200 مربع گز کے گھر میں رہتا ہوں۔قانون کی حاکمیت کیلئے جیل تک کاٹی۔میں وفادار پاکستانی ہوں 30 سال سے وکالت سے وابستہ ہوں۔

کراچی بارکا ممبر ہونے کے باعث عدلیہ کی بحالی میں کرداراداکیا۔جواب میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے تھانہ بہادرآبادکراچی میں میرے خلاف مقدمہ درج کرایا۔میرے خلاف بعض سیاسی مخالفین نے منفی مہم چلائی،عمران خان نے میری تقریرکوسیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیا۔واضح رہے کہ چند روزقبل سوشل میڈیا پرسینیٹر نہال ہاشمی کی ایک تقریب سے خطاب کی متنازعہ ویڈیو سامنے آئی تھی ، جس کے مسلم لیگ ن نے کی پارٹی رکنیت معطل اور سینیٹرشپ سے استعفیٰ طلب کرلیا گیا تھا۔چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے نہال ہاشمی کا استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا اور رولنگ دی تھی کہ نہال ہاشمی نے خود پیش ہو کر رضا کارانہ استعفیٰ دینے کی تردید کر دی تھی۔