بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جے آئی ٹی کا چھٹیوں میں بھی کام جاری رکھنے کا فیصلہ

جے آئی ٹی کا چھٹیوں میں بھی کام جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔ پانامہ کیس کی جے آئی ٹی نے عید کی چھٹیوں میں بھی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق7 جولائی سے قبل اپنا کام مکمل کرلے گی۔ واضح رہے کہ عدالت نے جے آئی ٹی کو60 دن کا وقت دے رکھا ہے اور قرار دیا ہے کہ اس میں توسیع نہیں کی جائے گی، اسی وجہ سے جے آئی ٹی کے ارکان نے فیصلہ کیا ہے کہ عید کی چھٹیاں نہیں کی جائیں گی۔