بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بچے کے لئے عمر بھر مفت سفر کی سہولت

بچے کے لئے عمر بھر مفت سفر کی سہولت


ریاض۔سعودی عرب سے بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی جانے والی فلائٹ میں ایک نوجوان خاتون قبل از وقت زچگی کی تکلیف میں مبتلا ہو گئیں۔فضائی کمپنی جیٹ ایئر ویز کے مطابق جہاز پر سوار ایک طبی معاون اور جہاز کے عملے نے بچے کی ڈیلیوری میں معاونت فراہم کی۔

یہ واقعہ جیٹ ایئر ویز کے طیارے بوئنگ737میں پیش آیا جس میں 162 مسافر سوار تھے۔ جہاز کو کوچی کے بجائے ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا جہاں زچہ اور اس کے نومولود بچے کو فوری طور پر ایئر پورٹ کے قریب واقع ممبئی کے ہولی اسپرٹ ہسپتال پہنچایا گیا۔

ہسپتال کے ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ایئر ویز کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ان کی کسی پرواز پر ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے اس لیے کمپنی کی طرف سے بچے کو عمر بھر کے لئے مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔