بریکنگ نیوز
Home / کھیل / شاندار کارکردگی کے بعدکھلاڑیوں پر انعامات کی برسات

شاندار کارکردگی کے بعدکھلاڑیوں پر انعامات کی برسات


اسلام آباد، لاہور۔ وزیراعظم نواز نے قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے ایک، ایک کروڑ روپے انعام جبکہ پی سی بی نے ہرکھلاڑی کو 10 لاکھ روپے بونس،سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق علیحدہ سے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کا بونس بھی تقسیم کرنے کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق مطابق وزیراعظم نواز شریف نے چیمپئن ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے لئے بھاری انعام کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے ایک ، ایک کروڑ انعام کا اعلان کیا ہے دوسری جانب پی سی بی حکام کے مطابق فاتح ٹیم کے ہرکھلاڑی کو 10 لاکھ روپے بونس دیا جائے گا جب کہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق علیحدہ سے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کا بونس بھی تقسیم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے 23 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی گئی ہے، فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والی بھارتی ٹیم کو 11 کروڑ 53 لاکھ روپے ملے ہیں۔

سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیموں انگلینڈ اور بنگلہ دیش میں ہر ایک کو 4 کروڑ 71 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریارخان اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے،میڈیا کو جاری کیے گئے پیغام میں کپتان سرفراز احمد، ٹیم پلیئرز کے اسپرٹ کو سراہا گیا ہے اور اس کے ساتھ کھیل کے جدید تقاضوں کے مطابق جارحانہ کرکٹ کا سبق پڑھانے پر مکی آرتھر، کوچنگ سٹاف، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور دیگر ارکان کو بھی مبارکباد دی گئی ہے۔