بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عوامی نیشنل پارٹی کی رابطہ عوام مہم کیلئے تیاریاں شروع

عوامی نیشنل پارٹی کی رابطہ عوام مہم کیلئے تیاریاں شروع

پشاور ۔ عوامی نیشنل پارٹی نے عید کے بعد رابطہ عوام مہم کے لیے تیاریاں شروع کردیں اس سلسلے میں حکمت عملی وضع کرنے کے لیے پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس مورخہ 29جون بروز جمعرات دن گیارہ بجے باچا خان مرکز میں طلب کر لیا ہے ، اجلاس میں تنظیمی امور ،آئندہ الیکشن کے تناظر میں ،عید الفطر کے بعد رابطہ عوام مہم کیلئے حکمت عملی اور ملک می مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بحث کی جائیگی، تمام ممبران کو اجلاس میں بروقت شرکت کی ہدایت بھی گئی ہے۔