بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فاٹا اصلاحات بارے حکومت پر دباؤ ڈالنے کا فیصلہ

فاٹا اصلاحات بارے حکومت پر دباؤ ڈالنے کا فیصلہ

پشاور۔فاٹاکے صوبہ میں فوری انضمام کے لیے وفاقی حکومت پردباؤ ڈالنے کیلئے مختلف جماعتوں نے عیدکے بعدمشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ بٹھانے کے لیے عید کے بعدرابطوں کافیصلہ کیاہے اے این پی کے علاوہ کیوڈبلیو پی اورپی ٹی آئی بھی کل جماعتی کانفرنس بلانے پر غورکررہی ہے ذرائع کے مطابق صوبہ کی اہم سیاسی جماعتوں نے اگلے الیکشن سے قبل فاٹا کے انضمام اور صوبائی اسمبلی میں فاٹا کی نشستوں کویقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے فیصلے کے بعددیگر جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی روشنی میں متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے کافیصلہ کیا ہے ا س مقصدکے لیے عیدکے بعدتمام جماعتوں کو اکٹھاکیے جانے کاپروگرام ہے ۔

اس سلسلے میں قومی وطن پارٹی کی طرف سے جولائی کے پہلے عشرے میں کل جماعتی کانفرنس کے بجائے انضمام کی حامی جماعتوں کاجرگہ بلانے پر غور کیاجارہاہے تاکہ وفاق کو مؤثرپیغام دیاجاسکے جبکہ اے این پی نے اے پی سی بلانے کے لیے مشاورت شروع کردی ہے اس حوالہ سے فیصلہ پارٹی کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیاجائے گاادھر پی ٹی آئی بھی تمام ہم خیال جماعتوں کو ایک جگہ بٹھانے کے لیے کوشاں نظر آتی ہے تاکہ صوبائی حکومت اس حوالہ سے کھل کروفاق سے بات کرسکے اس سلسلے میں عیدکے بعدپیشرفت متوقع ہے