بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ادویات قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ ٗ کمپنیوں کیلئے قانون سخت

ادویات قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ ٗ کمپنیوں کیلئے قانون سخت

پشاور۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کیلئے نئے قانون کا مسودہ تیار کرکے منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو ارسال کردیا ہے نئے قانون کے مطابق غیر قانونی طور پرادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی کمپنیوں کو10 کروڑ روپے جرمانہ اور دو سال تک قید اور زیادہ قیمت پرمنافع واپس کرنا ہو گامسودہ قانون میں کمپنیوں کی ادویات کے لئے لائسنس بھی 6 ماہ سے 2سال تک منسوخ کئے جا سکیں گے یہ سزائیں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے لئے دائر مقدمے کے فیصلے پرادویات ساز کمپنیوں کودی جائیگی نئے قانون کے مطابق ڈرگ پرائس پالیسی 2015ء کے بغیر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کیسز ڈرگ کورٹ میں بھیجے جائینگے یاد رہے کہ 40 کمپنیوں نے ادویات کی قیمتیں بڑھا کر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں رٹ دائرکررکھی ہے۔