بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مرغی کی قیمتوں کو عید سے قبل ہی پر لگ گئے

مرغی کی قیمتوں کو عید سے قبل ہی پر لگ گئے

پشاور۔عید الفطر قریب آتے ہی پشاور میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے اضافہ ہو گیا ہے ناجائز منافع خوروں نے مرغیوں کو سٹاک کرنا بھی شروع کر دیا ہے تاکہ آنے والے دنوں میں قیمتیں مزید بڑھائی جا سکیں رمضان المبارک کے دوران مرغی فی کلو 141تھی جو گزشتہ روز 160روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے مرغی فروشوں کے مطابق عید الفطر تک مرغی کی قیمت 180روپے فی کلو تک پہنچنے کے امکانات ہیں ادھر قیمتوں کو اعتداد میں رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور مرغی فروشوں نے ایک مرتبہ پھر عوام کو لوٹنے کا بندوبست کر لیا ہے ۔