بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / میونسپل ملازمین اور ڈبلیو ایس ایس پی میں مذاکرات ناکام

میونسپل ملازمین اور ڈبلیو ایس ایس پی میں مذاکرات ناکام


پشاور۔میونسپل ملازمین اور ڈبلیوایس ایس پی انتظامیہ میں ابتدائی مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں انتظامیہ ایچ آر پالیسی اور ملازمین تین گنا اووٹائم پربضد رہے گزشتہ روز آل میونسپل ورکرز یو نین ٗیونائٹیڈ میونسپل ورکرز اور ڈبلیو ایس ایس پی کے افسروں کے درمیان ایڈیشنل کمشنر کی سربراہی میں مذاکرات ہوئے اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر خان زیب ٗ جنرل منیجرآپریشنز انجینئر علی رحمان اورچاروں زونل منیجرز نے شرکت کی جبکہ یو نین کی طرف سے حاجی روشن خان جنرل سیکرٹری یو نائیٹڈ میونسپل یو نین ٗ عابد سہیل ٗآل میونسپل ورکرز سینئر وائس چےئر مین شکیل ہاشم خیل ٗ صدر مشتاق اورحاجی ارشاد نے شرکت کیاجلاس کو بتایا گیا کہ ڈبلیو ایس ایس پی کے بورڈ کے ممبران استعفیٰ دے چکے ہیں لہٰذا تین گنا اوور ٹائم نہیں دیا جا سکتا۔