بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اہم شخصیات پر طالبان حملوں کا تھریٹ الرٹ جاری

اہم شخصیات پر طالبان حملوں کا تھریٹ الرٹ جاری

راولپنڈی۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ گروپوں کی جانب سے راولپنڈی سمیت پنجاب بھرمیں اہم سیاستدانوں اور شخصیات کو ٹارگٹ کئے جانے کے خدشے کے پیش نظر پولیس اور سکیورٹی سے متعلقہ اداروں نے گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم سیاسی شخصیات کی سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس حکام اور سکیورٹی سے متعلق اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیا گیا ہے۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان شہریار محسود گروپ پنجاب بھر میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں اہم سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے لہٰذا گورنر، وزیراعلیٰ اور وزراء سمیت اہم شخصیات کی سکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے۔وقفے وقفے سے انٹیلی جنس بیسڈکومبنگ و سرچ آپریشنز کئے جائیں۔

تمام حساس اور اہم تنصیبات، عمارتوں، ہسپتالوں اور سکولوں سمیت اہم رہائشی علاقوں کی کڑی نگرانی رکھی جائے اور اس حوالے سے اٹھائے جانیوالے تمام اقدامات سے آئی جی پنجاب آفس کو تفصیلی طور پر آگاہ رکھا جائے۔