بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / شاہ سلمان کے بیٹے ولی عہد مقرر

شاہ سلمان کے بیٹے ولی عہد مقرر

ریاض۔سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اپنے بھتیجے ولی عہد محمد بن نائف کو برطرف کرکے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو ولی عہد مقرر کردیا ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق محمد بن نائف کو وزیر داخلہ کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق محمد بن سلمان کو نائب وزیر اعظم بھی مقرر کردیا گیا۔

جبکہ ولی عہد محمد بن سلمان وزیر دفاع کے عہدے پر بھی برقرار رہیں گے۔جانشینی کمیٹی کے 34میں سے 31ارکان نے محمد بن سلمان کو ولی عہد مقرر کیا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کو سعودی عرب کا وزیر داخلہ مقرر کیا ہے جبکہ احمد بن محمد سالم کو ڈپٹی وزیر داخلہ کا عہدہ دیا گیا ہے۔شاہ سلمان نے پرنس بندر بن فیصل کو انٹیلی جنس اسسٹنٹ ہیڈ بنادیا ہے۔