بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاک بھارت مذاکرات کرانیکی کوششیں تیز

پاک بھارت مذاکرات کرانیکی کوششیں تیز

نیویارک۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے کہاہے کہ کئی دہائیوں سے تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے سفارتی کوششیں کی جارہی ہیں۔

نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انتونیوگوتریز نے کہاکہ انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سے تین مرتبہ اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے دومرتبہ ملاقات کی تاکہ ا ن کے درمیان مذاکرات شروع کرائے جاسکیں۔ انہوں نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پرگہری تشویش ظاہر کی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پاک بھارت کشیدگی کسی بھی صورت خطے کے مفاد میں ہے اور عالمی برادری کو بھی اس ضمن میں اپنا کرداراداکرناچاہیے۔