بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکہ قطر کی حمایت میں بول پڑا

امریکہ قطر کی حمایت میں بول پڑا


واشنگٹن/دوحہ۔امریکا نے کہا ہے کہ اسے اب تک حیرت ہے کہ قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے والے خلیجی ممالک نے اب تک بائیکاٹ کرنے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا۔ادھر قطر کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ بائیکاٹ کرنے والی ریاستیں ہی قطر کی سرکاری خبر ایجنسی کی ہیکنگ میں ملوث ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نارٹ کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک کے اقدام کے حوالے سے شکوک بڑھتے جارہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ اس موقع پر ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان ممالک نے واقعی قطر کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت کرنے پر سفارتی تعلقات ختم کیے ہیں؟ یا پھر ان خلیجی ممالک کے درمیان یہ پرانی رنجشوں کا نتیجہ ہے؟ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا نے تمام متعلقہ ممالک سے کہا ہے وہ اس معاملے کو فوری طور پر حل کریں اور آگے بڑھیں۔