بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان اور فرانس میں 10کروڑ یورو کا معاہدہ

پاکستان اور فرانس میں 10کروڑ یورو کا معاہدہ

اسلام آباد ۔ فرانس توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے پاکستان کو 10کروڑ یوروقرض دے گا۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے ۔ معاہدے پر اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری طارق محمود پاشانے دستخط کئے ۔

فرانسیسی سفارتخانے کے ناظم امور اور اے ایف ڈی کے کنٹری ڈائریکٹرنے دستخط کئے ۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی امور ڈویژن اور فرانسیسی ترقیاتی ادارے کو مبارکباد دی اور کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا مجموعی اقتصادی ترقی پر اچھا اثر پڑے گا۔ وزیر خزانہ نے توانائی سمیت دوسرے ترقیاتی منصوبوں میں فرانس کے تعاون کا خیر مقدم کیا