بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹوں کا اجرا بند

سٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹوں کا اجرا بند

ملتان: سٹیٹ بینک کی جانب سے مخصوص تعداد تک پہنچنے کے بعد شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ کا اجرا بند کر دیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے شہریوں کو نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا بند کر دیا گیا ہے اور 8877 پر ایس ایم ایس کرنے والوں کو جوابی پیغام مل رہا ہے کہ مخصوص تعداد تک پہنچنے کے بعد نئے کرنسی نوٹ کا اجرا بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 16 جون تک سٹیٹ بینک اور دیگر کمرشل بینکوں نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ملک بھر میں 16 لاکھ سے زائد شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ فراہم کیے تھے اور سٹیٹ بینک نے آگاہ کیا تھا کہ ایک مخصوص تعداد تک پہنچنے کے بعد نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا بند کر دیا جائے گا، اس سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے 12 جون سے  23 جون تک نئے کرنسی نوٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔